8

سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ کا بہاولنگر کا دورہ،9 بند فلٹریشن پلانٹس اور67 واٹر سپلائی سکیمیں بحال کرنے کا حکم

ملتان(کامران سعید سے)ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے بہاول نگر میں ورلڈ بنک کے تعاون سے 660ملین کی لاگت سے واٹر سپلائی پروجیکٹ کا فیصلہ کر لیا ہے،اس سلسلے میں ترقیاتی کاموں کا آغاز جلد کر دیا جائے گا،بہاول نگر میں 9 بند فلٹریشن پلانٹس اور 67واٹر سپلائی سکیمیں فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ان سکیموں کو کمیونٹی کے ذریعے آگے بڑھایا جائے گا،ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے بہاول نگر میں جاری سکیموں کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا،اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل زاہد اقبال اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے،سیکرٹری ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ بہاول نگر میں سیوریج،واٹر سپلائی اور ہاؤسنگ کی سکیموں پر ترقیاتی کاموں کا جلد آغاز کیا جائے گا بند فلٹریشن پلانٹس جلد فعال کیئے جا رہے ہیں۔پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔صاف پانی کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔بہاول نگر میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پرجیکٹ کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا۔اُنھوں نے مزید کہا کہ عوامی رابطہ مہم بھی تیزی سے جاری ہے۔عوامی شکایات کے لیئے سیکرٹری ہاؤسنگ کے دفتر میں شکایات سیل موجود ہے جہاں عوام اپنی شکایات درج کروا سکتی ہے جس پر فوری کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔عوام 061-9200762پر شکایات درج کروا سکتی ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں صاف پانی اور سیوریج کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں