10

سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ کا رحیم یار خان کا دورہ،غیر حاضری پر ڈائریکٹر فاٹا راؤکو شوکاز نوٹس

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ کا رحیم یار خان کا اچانک دورہ، شہر میں جاری سات سکیموں پر بریفنگ دی گئی،سکیموں پر ٹینڈر جاری کئے جا چکے ہیں،غیر حاضری پر ڈائریکٹر فاٹا راؤکو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا،لیاقت پور میں عوامی شکایت پر سیوریج سیکٹر کا معائنہ اور ہدایات جاری کردیں،اس موقع پر سیکرٹری جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کام میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،صاف پانی کی سکیموں کو جلد از جلد شفاف انداز میں مکمل کیا جائے،سیوریج کے مسائل سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں جلد قابو پا لیں گے،نئی سکیموں کے تحت ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جا رہا ہے،پہلے سے جاری سکیموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،متعلقہ ایس ڈی اوز، سی ڈی اوز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر و دیگر عملے کو فیلڈ میں ما نیٹرنگ کے عمل کو بہتر سے بہتر بنانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،سیکرٹری ہاؤسنگ نے تمام آفیسران کو اعدادو شمار اور ریکارڈ کو بہتر انداز میں پیش کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، دورہ کے موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل زاہداقبال بھی موجود تھے،سیکرٹری ہاؤسنگ کو جاری سکیموں پر مکمل بریفنگ دی گئی،نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا بھی دورہ کیا اور ڈائریکٹر فاٹا کو غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شوکاز جاری کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں