17

سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ،مدنی پارک فلائی اوور کو دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے مدنی پارک فلائی اوور کو دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایات کر دی ہے،کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں بھی تعمراتی کام تیزی سے جاری ہے،جس کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،اُنہوں نے ان خیالات اظہار مدنی پارک فلائی اوور اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے دورہ کے موقع پر کیا،اُن کو اس موقع پر متعلقہ آفیسران نے بریفنگ دی،لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ دونوں ترقیاتی پروجیکٹس جلد از جلد اور معیاری انداز سے مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،مدنی پارک فلائی اوور کا کام جلد مکمل کرنے کی ڈیدلائن دے دی گئی ہے،کافی عرصہ سے استوار کا شکار مدنی پارک فلائی اوور کو جلد مکمل کر کے عوام کے لئے کھول دیا جائے گا،جنوبی پنجاب میں جاری تمام منصوبوں کو ستمبر تک مکمل کرنے کی کوشش کریں گے،صاف پانی اور سیوریج کے منصوبوں کو مربوط حکمت عملی کے تحت مکمل کر رہے ہیں،مانیٹرنگ سسٹم کو مزید بہتر کریں گے، اور منصوبوں کو شفاف اوربروقت مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں