7

سیکرٹری ہائوسنگ جاوید اخترمحمود کا اہم شاہراہوں کو کشادہ کرنیکا عزم،نواب پور روڈ کی کشادگی کیلئے فیز 2 کی منظوری

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے اہم شاہراہوں کی کشادگی کا فیصلہ کر لیا ہے،شاہراہوں کو مرحلہ وار کشادہ کیا جائے گا،اس سلسلے میں نواب پور روڈ کی کشادگی کیلئے فیز 2کی منظوری کرائی ہے،ناڈلہ چوک تا سیوڑہ چوک کشادگی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے،سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ فیز 2 میں نہر کو ختم کرکے سڑک کو کشادہ کیا جائے گا،نہر کی جگہ نئی سیوریج لائن ڈالی جا رہی ہے،روڈ کی کشادگی سے ائیر پورٹ بوسن روڈ سے منسلک ہو جائے گا،اس سے ٹریفک کے مسائل حل ہونگے،ٹریفک روانی سے چلے گی،اُنہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی پروجیکٹس کا آغاز کر رہے ہیں،ٹریفک کے مسائل کے حل اور دیگر مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں،جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھال رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں