17

سیکرٹری ہائوسنگ جاوید اختر محمود کا تونسہ انڈس ہائی وے پر شجرکاری مہم کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ تونسہ انڈس ہائی وے پر ہزار سے زائد ٹرمینیلیا کے درختوں کی شجر کاری کا آغاز کر دیا گیا ہے،گرین بیلٹ پر سو سے زائد لائٹس کی تنصیب بھی شروع کر دی گئی ہے،تونسہ میں بیوٹیفیکیشن پلان پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے،انڈس ہائی وے پر ٹرمینیلیا ایونیو سے خوبصورتی میں اضافہ ہوگا،شہر کے دیگر مقامات پر لائٹس اور شجر کاری کو یقینی بنائیں گے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار انڈس ہائی وے تونسہ پر ٹرمینیلیا ایونیو پر درخت لگا کر شجر کاری کا افتتاح کر تے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال، عرفان بزدار، ایس سی پی ایچ ای، ڈی جی پی ایچ اے ڈی جی خان اور ایکسیئن محمد شعیب بھی موجود تھے،روڈ پر 20لائٹس اور 40 درختوں کی شجر کاری مکمل کر لی گئی ہے،سیکرٹری ہاؤسنگ نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین مہم کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں،شجر کاری مہم کو مزید تیز کیا جائے گا،اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ مقامی افراد اور تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پودوں کی حفاظت اور نشونما میں ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ سے تعاون کریں،تاکہ شہر بھر میں درختوں کی بھر پور شجرکاری کو یقینی بنایا جائے،تونسہ انڈس ہائی وے پر لائیٹس اور درختوں کی شجر کاری کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں