18

سیکرٹری ہائوسنگ جاوید اختر محمود کا تونسہ اور بارتھی میں 700 سے زائد ا لیکٹرک،سولر لائٹس لگانے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینرنگ ڈیپارٹمنٹ تونسہ اور بارتھی میں سات سو سے زائد ا لیکٹرک اور سولر لائیٹس کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا ہے،اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ انجینئرکو مقررہ مدت میں کام کو مکمل کرنے اور لائحہ عمل تیار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،تونسہ انڈس ہائی وے پر لائیٹس لگائی جائیں گی،اس کے ساتھ ساتھ تونسہ انڈس ہائی وے پر ٹرمینیلیا کے ایک ہزار سے زائد درختوں کی شجر کاری کے لئے کھدائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاؤسنگ جاوید اختر محمود نے تونسہ میں جاری ترقیاتی سکیموں جائزہ لیتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ بارتھی میں 150سولر لائٹس، تونسہ میں 595اور انڈس ہائی وے پر 84الیکٹرک لائیٹس لگائی جا رہی ہے،اس سلسلے میں تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے،لائٹس کی تنصیب سے تونسہ کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا،شہر کو جدید خطوط پر استوار کریں گے،انڈس ہائی وے پر ٹرمینیلیا کے 1000 سے زائد درختوں کی شجر کاری کے لئے متعلقہ اداروں کی طرف سے کام تیزی سے جاری ہے،کھدائی کے عمل کے بعد درختوں کی شجر کاری عمل میں لائی جائے گی،ملتان میں مختلف ایوینیوز بنانے کے بعد تونسہ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایوینیو ہو گا،جبکہ شہر بھر میں درختوں کی شجر کاری یقینی بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں