24

سیکرٹری ہائوسنگ جاوید اختر محمود کا راجن پور کے علاقے ماڑی ٹاپ میں واٹر سپلائی سکیم پر 60 ملین خرچ کرنیکا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے راجن پور کے علاقے ماڑی ٹاپ میں واٹر سپلائی سکیم کے لئے 60 ملین خرچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،اس سلسلے میں سکیم پر ابتدائی10ملین کی لاگت سے کام کا آغاز ہو گیا ہے،واٹر سپلائی سکیم سے بڑی تعداد میں آبادی کو فائدہ ہوگا،وزیرِاعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے،ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے راجن پور کے علاقے ماڑی ٹاپ کے دورہ کے موقع پر کیا،اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال اور ڈی جی کے ایس ڈی بھی موجود تھے،جاوید اختر محمود نے مزید کہا کہ راجن پور کے دور افتادہ مقامات پر صاف پانی کی فراہمی موجودہ حکومت کا بڑا اور حسن اقدام ہے،صاف پانی کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے،عوام کو بنیادی سولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں،سیکرٹری ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ تمام سکیموں کو جلد اور شفاف انداز میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے بڑی پائپ لائن بچھا رہے ہیں جس سے عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی،راجن پور میں صاف پانی کی سکیموں پر ترقیاتی کاموں کاجلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں گے،اس موقع پرعوام نے وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا کہ سیکرٹری ہاؤسنگ جاوید اختر محمود کو جنوبی پنجاب میں تعینات کیا جو عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں،سیکرٹری ہاؤسنگ اس موقع پر واٹر سپلائی کے مسائل حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں