24

سیکرٹری ہائوسنگ جاوید اختر محمود کا نئی سرکاری ہاؤسنگ سکیم بنانے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے نئی سرکاری ہاؤسنگ سکیم بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے،اس سلسلے میں ایم ڈی اے لائحہ عمل بنانے اور منصوبہ بندی کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،سیکرٹری ہاؤسنگ جاوید اختر محمود نے ان خیالات کا اظہار ڈی جی ایم ڈی اے سے ملاقات کے موقع پر کیا،انہوں نے کہا کہ شہریوں کو جلد ہاؤسنگ سوسائٹی کا تحفہ دیں گے،اس سوسائٹی کو جدید سہولیات سے مزین کیا جائے گا،اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے،فاطمہ جناح ہاؤسنگ سوسائٹی کے بعد اب پہلی سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹی ہوگی،ایم ڈی اے جلد تمام مراحل مکمل کرے گا،انہوں نے مزید کہا کہ ملتان کے شہریوں کو جلد بڑاتحفہ دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں