88

سیکرٹری ہائوسنگ جاوید اختر نے تونسہ کی بیوٹیفیکیشن کیلئے حکومت سے مزید گیارہ کروڑ تریسٹھ لاکھ اڑتیس ہزار روپے مانگ لئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے تونسہ میں جاری بیوٹیفیکیشن پلان کے لئے حکومت پنجاب سے مزید گیارہ کروڑ تریسٹھ لاکھ اڑتیس ہزار روپے مانگ لئے،اس سلسلے میں خط باقاعدہ لاہور بھیج دیا گیاہے،فنڈز سٹریٹ لائٹس، ٹف ٹائلز، سیوریج اور صاف پانی کی فراہمی کی سکیموں کی تکمیل کے لئے مانگے گئے ہیں،اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ جاوید اختر محمود نے کہا کہ تونسہ میں ترقیاتی منصوبوں پر کا م تیزی سے جاری ہے،کچھ منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں،جیسے ہی فنڈز موصول ہونگے منصوبوں کو مکمل کریں گے اور نئے منصوبوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ تونسہ سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف مقامات پر بڑی مقدار میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں،جنوبی پنجاب میں ترقی کے نئے سفرکا آغاز ہونے جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں