7

سیکرٹری ہائوسنگ لیاقت علی چٹھہ کا افشار چوک مچھلی مارکیٹ اور نواب پور روڈ پر سیوریج منصوبوں کا معائنہ


ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ ساؤتھ پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا کے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے تاریخی اقدامات کے باعث جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع ترقی کی دوڑ میں شامل ہو چکے ہیں اور حکومت پنجاب شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بنیادی سہولیات کی ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے سرگرم ہے،واسا کے افسران عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں،ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں رکاوٹوں، کوالٹی آف ورک میں کمی کی شکایت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،تمام منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا ہے کہ ملتان شہر میں بوسیدہ سیوریج ،واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی کے جاری میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے،تاکہ ان منصوبوں کو مقررہ مدت میں پایا تکمیل تک پہنچا کر عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بنیادی سہولیات سے بروقت مستفید کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ملتان شہر کے سب سے بڑے سیوریج اور واٹر سپلائی کے مسئلوں کے لیے خطیر فنڈز فراہم کر دئیے ہیں اور ایسے ترقیاتی کاموں کی سابق ادوار میں مثال نہیں ملتی،انہوں نے ان خیالات کا اظہار افشار چوک مچھلی مارکیٹ اور نواب پور روڈ پر سیوریج منصوبوں پر جاری کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا،منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال بھی ہمراہ تھے،اس دوران ایم ڈی واسا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کے کہ افشار چوک پر 54 انچ قطر کی سیوریج لائن کی شدید بندش کے بعد سے واسا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی،حافظ جما ل روڈ سے ملحقہ علاقوں کے سیوریج کے مسائل کے مستقل حل کے لئے واسا کی جانب سے ہنگامی اقدامات کئے گئے،دولت گیٹ میٹرو سٹیشن سے مچھلی مارکیٹ افشار چوک تک (54) انچ قطر کی متبادل سیوریج لائن ڈالنے کے کاموں پر 24 گھنٹے کام کیا گیا،دولت گیٹ میٹرو سٹیشن سے مچھلی مارکیٹ افشار چوک تک 350 فٹ (54) انچ قطر کی سیوریج لائن 77 انچ کی (کیسنگ) تھرسٹ بورنگ کے ذریعے ڈالنے اور 2 سنکنگ مین ہولز کی تعمیر کا عمل مکمل ہو چکا ہے،افشار چوک سے دولت گیٹ میٹرو سٹیشن کی طرف سیوریج کے بائی پاس منصوبے کو رواں مہینے میں مکمل کرکے اہم شاہراہ کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا،نواب پور روڈ کے دورہ کے موقع پر ایم ڈی واسا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں سوا دو ارب روپے کی مالیت سے 148 کلومیٹر طویل بوسیدہ سیوریج لائنوں کو تبدیل کیا جا رہا ہے نواب پور روڈ پر پر 54، 48 اور 42 انچ قطر کی اب تک 8 ہزار فٹ نئی لائن ڈالنے کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ ابھی 14 ہزار فٹ مزید لائن ڈالنے کا کام باقی ہے اس دوران سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ نے واسا کو شہر بھر میں گٹروں پر ڈھکنوں کی سو فیصد موجودگی کو یقینی بنانے،پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہترکرنے اور تمام جاری سکیموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں