17

سیکرٹری ہائوسنگ لیاقت علی چٹھہ کا راجن پور کا دورہ،ترقیاتی کاموں میں غفلت برتنے پر ایکسین اور سی ڈی اوز کی سرزنش

راجن پور(نمائندہ پی این این اردو)سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے راجن پور کا اچانک دورہ کیا،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا،کام میں غفلت برتنے پر ایکسین اور سی ڈی اوز کی سرزنش اور فوری کام کی تکمیل اور معیارکے مطابق مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں،سیکرٹری ہاﺅسنگ نے اس موقع پر مزید کہا کہ راجن پور میں جاری سکیموں کو جلد از جلد اور شفاف انداز میں مکمل کرنے کی کوشش کر رہیں ہے،راجن پور کے دور افتادہ مقامات پرصاف پانی کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے،صاف پانی کیلئے سی ڈی اوزاور ایکسین کو متحرک ہو کر کام کر نا پڑے گا،آفیسران فیلڈ پر نکل کر مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں اور عوامی مسائل کو حل کر نے کی کوشش کریں،سیکرٹری ہاﺅسنگ نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں جاری تمام ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،پچھلے مالی سال سے جاری سکیموں کو30 ستمبر تک مکمل کر نے کی ہدایات جاری کر دی ہے،نئے مالی سال کیلئے سکیموں پر کاغذی کارروائی جلد مکمل کر کےٹینڈرکرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں،اُنھوں نے مزید کہا کہ صاف پانی سیوریج اور واٹر پلانٹس کو فعا ل کرنا ترجیحات میں شامل ہے،جس کیلئے جنوبی پنجاب کے مسلسل دورے اور خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں جنوبی پنجاب میں تمام سہولیات عام آ دمی تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں