13

سیکرٹری ہائوسنگ لیاقت علی چٹھہ کا سخی سرورکا دورہ،واٹر فلٹریشن کی سکیمیں فوری فعال کرنیکا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ کا عوام کی شکایت پر سخی سرور کا اچانک دورہ صاف پانی کی سکیموں سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا،اور احکامات جاری کر دیئے ہیں،سخی سرور میں موجود صاف پانی کی مختلف سکیموں کو فوری مکمل کر کے فعال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں،عوام جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع،شہروں اور دورافتادہ مقامات کے دوروں کے دوران و عام کی شکایات اور مسائل خود سن رہا ہوں اور موقع پر متعلقہ آفیسران کو احکامات جاری کئے جا رہے ہیں،عوامی رابطہ مہم تیز کی جا رہی ہے،تمام شکایات کا ازالہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،جنوبی پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی سب سے اہم مسئلہ ہے،جس کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے،متعلقہ آفیسران کو فیلڈ میں نکل کر عوامی مسائل کو حل کرنا ہوگا،مسائل کے حل تک مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھے گے،ترقیاتی منصوبوں کو شفاف انداز سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں