18

سیکرٹری ہائوسنگ لیاقت علی چٹھہ کا شاہ شمس پارک اورمیٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول کا دورہ،پارکوں میں سکریپ کو فوری نیلام کرنیکا حکم


ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ شاہ شمس پارک اور جناح پارک میں ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کر لیا جائے گا،ترقیاتی منصوبوں میں ایک فیصد ہارٹی کلچر فنڈ کی اداروں سے پی ایچ اے کو فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے،گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے سلسلے میں بھرپور شجرکاری جاری ہے،ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ نے شاہ شمس پارک، میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرچونگی نمبر 9اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کالج میں شجرکاری کے موقع پر کیا،اس موقع پرڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا اور ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم نے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی،لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ پارکوں میں موجود سکریپ کو فوری نیلام کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں،ایک فیصد ہارٹی کلچر فنڈ کو موئثر انداز سے استعمال کیا جائے گا،شاہ شمس پارک میں ترقیاتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں،جناح پارک میں ترقیاتی کاموں کا آغاز جلد کر دیا جائے گا،میٹررو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاموں کی رفتار بہتر انداز سے جاری ہے،منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں،وزیراعظم پاکستان کا کلین اینڈ گرین ویژن پر عمل پیرا ہیں،جنوبی پنجاب میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں اقدامات جا ری ہیں،پارکوں، گرین بیلٹس، سکول، کالجز اور دیگر مقامات پر شجر کاری جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں