19

سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب کا لیہ کا دورہ،جاری اورنئی سکیموں پر تین ارب سے زائد رقم خرچ کرنیکا فیصلہ

ہاﺅسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے لیہ میں مختلف جاری اورنئی سکیموں پر تین ارب سے زائد رقم خرچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،اس سلسلے میں شریف تھل اور لیہ شہر میں پانچ سے زائد سیوریج کی سکیمں جاری ہیں،صاف پانی کی فراہمی کیلئے بھی ہنگامی بنیادوں پر سکیموں پر کام کیا جا رہا ہے،ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے لیہ شہر اور مختلف یونین کونسلزکے دورہ کے موقع پر کیا،اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال ،اسسٹنٹ کمشنر ریاض مغل ، اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ سیلمان اور ایکسین عامر شریف بھی موجود تھے،سیکرٹری ہاﺅسنگ نے مختلف منصوبوں کا جائزہ اور بریفنگ کے موقع پر کہا کہ سیوریج، ٹف ٹائلز اور صاف پانی کی نئی سکیموں پر فوری ٹینڈر کر کے کام کا آغاز کیا جائے۔ جاری سکیموں پر فوری کام مکمل کیا جائے،ٹھیکیداروں کو مقررہ مدت پر مکمل کیا جائے،ٹائم فریم میں مزید اضافہ کسی طور نہیں کیا جائے گا،لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ سالانہ ترقیاتی سکیموں کے علاوہ دیگر سکیموں پر کام جاری ہے۔ جسے جلد ازجلد مکمل کرنے کی کوشش کریں گے،سیکرٹری ہاﺅسنگ نے نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹرفاٹا محمد اشفاق کو فوری زمین کے تعین کا حکم دے دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایس ڈی او اور ایکسین کو جاری منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب نے مزید کہا کہ جاری ترقیاتی سکیموں پر معیار اور شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ جاری منصوبوں کو بہترین انداز میں مکمل کریں گے۔ عوامی بہبود کے کاموں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں