10

سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب کی جانب سے ملازمین میں اعزازیا تقسیم

ملتان،سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ملازمین ادارے کا اثاثہ ہیں،ان کی فلاح وبہبود کیلئے مزید کام کرتے رہے گے،ملازمین ادارے کی تعمیروترقی میں بھر پور کردار ادا کریں اور ذمہ داریا ایمانداری اور محنت ولگن سے سر انجام دیں،اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار ہاﺅسنگ ملازمین کو اعزازیا دینے کے موقع پر کیا،اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ملک محمد سمیع،ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل زاہد اقبال، سیکشن آفیسر ملک محمد اقبال ،غلام مصطفی جمال فرید اور آکاﺅنٹ آفیسر کریم نواز بھی موجود تھے،سیکرٹری ہاﺅسنگ نے مزید کہا کہ ادارے کو منظم کرنے میں ملازمین نے اہم کردار ادا کیا ہے،ہاﺅسنگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب مکمل فعال ہو چکا ہے،جنوبی پنجاب میں جاری منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے،نئے مالی سال میں نئے پراجیکٹس کا آغاز کر رہے ہیں،گزشتہ سال سے جاری پروجیکٹس پر بھی کام جلد مکمل کر لیا جائے گا،اس موقع پر ملازمین نے بھر پور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری ہاﺅسنگ کا شکریہ ادا کیا ۔ اور ادارے کی تعمیر وترقی کے لئے دُعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں