5

سیکرٹری ہاﺅسنگ نے مظفرگڑھ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ملتان( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ہاﺅسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا مظفر گڑھ میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کا فیصلہ پلانٹ ترکی ہسپتال میں لگایا جائے گا۔سکیم پر 227ملین خرچ ہونگے،ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ نے مظفر گڑھ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کیا،اس موقع پر متعلقہ ایکسئین اور ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل زاہد اقبال بھی موجود تھے،سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ پنجاب گورنمنٹ کا اہم ترین پروجیکٹ ہے جسے 2020-21کی سالانہ ترقیاتی سکیم کے تحت مکمل کریں گے،اس پروجیکٹ سے آلودگی کا خاتمہ ہوگا۔پانی کے لیئے استعمال ہوگا۔منصوبے کو دسمبر میں مکمل کیا جائے گا،سیکرٹری ہاﺅسنگ ایکسئین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہ صاف پانی کی فراہمی کے میگا پروجیکٹ کو تین ماہ کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو صاف پانی کی سہولت میسر آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں