12

سی پیک کے بارے میں غلط خبریں پھیلائی جاتی ہیں، وفاقی وزیر اسد عمر

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)اسد عمر نے کہا ہے کہ سی پیک کے بارے میں غلط خبریں پھیلائی جاتی ہیں، ڈس انفارمیشن سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوتی ہے، بجلی کے منصوبوں اور ٹیرف کی معلومات نیپرا کے پاس موجود ہے،وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے کہ سی پیک کے قرض مہنگے ہیں، سی پیک میں کوئی خفیہ قرض نہیں ہے، سی پیک منصوبوں کی معلومات کئی بار پارلیمان کو دی گئی، بجلی کے منصوبوں اور ٹیرف کی معلومات نیپرا کے پاس ہیں، چین نے کئی منصوبے گرانٹ کی شکل میں دیئے ہیں،اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ ہونے پر سی پیک کی تفصیلات فراہم کیں، امریکی تھنک ٹینک رپورٹ میں کہا گیا سی پیک منصوبوں میں شفافیت نہیں، دنیا کی نظریں ہیں کہ سی پیک کا منصوبہ کامیاب نہ ہو، مغربی دنیا اور مختلف ممالک سے 74 فیصد قرض لئے گئے،وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ سی پیک کے کچھ منصوبے کورونا کے باعث تاخیر کا شکار ہوئے، سی پیک کے بیشتر منصوبے بروقت مکمل ہوئے، پی ٹی آئی حکومت آنے کے بعد سی پیک منصوبوں پر تیزی سے کام ہوا،ان کا کہنا تھا کہ دنیا افغانستان کے ساتھ معاشی تعلقات رکھے، استحکام کیلئے آگے بڑھے، سی پیک میں دوسرے ممالک کی شرکت کو خوش آمدید کہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں