13

سی پی او ملتان سے تاجران وفد کی ملاقات،ایس ایس پی انویسٹی گیشن عامر خان کے ہتک آمیز سلوک بارے شکایت کی

ملتان(سٹاف رپورٹر)انجمن تحفظ تاجران ملتان کے صدر ملک نیاز محمد بھٹہ کی قیادت میں تاجر وفد نے سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی،وفد میں مہر محمد شاکر،عزیز الرحمان کمبوہ،قمر زمان خان وزیر،ڈاکٹر طیب،رانا حیدر علی،چوہدری اصغر سلیم،قیصر بھٹہ،احتشام بھٹہ،فہد نیاز شامل تھے،ملک نیاز محمد بھٹہ،مہر محمد شاکر عزیز الرحمان کمبوہ نے سی پی او منیر مسعود مارتھ کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن عامر خان نیازی کی تھانہ شاہ شمس اور عزیز ہوٹل پر منعقدہ کھلی کچہریوں میں تاجروں سے نارواہتک آمیز سلوک کے بارے میں آگاہ کیا،انہوں نے کہا کہ تھانہ قطب پور کی حدود بڑی اور ان کے پاس موبائل گاڑی صرف ایک ہونے کی وجہ سے وہ علاقہ میں کرائم کی صورت میں وقت پر نہیں پہنچتے،انہوں نے سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا کہ تھانہ قطب پور کی ایک چوکی وہاڑی روڈ پر قائم کی جائے اور علاقے میں ڈولفن فورس کا گشت بڑھایا جائے جبکہ علاقہ میں منشیات،جسم فروشی کے اڈوں کے خلاف اپریشن کیا جائے،انہوں نے کہا کہ ہم تاجر پولیس کے ساتھ معاونت کرتے ہیں اور انہیں غیر قانونی سرگرمیوں کی نشاندہی اور لڑائی جھگڑے دیگر لین دین واقعات کو پولیس تک نہیں جانے دیتے اور باہمی تعاون سے حل کرتے ہیں لیکن ایس ایس پی انوسٹی گیشن عامر خان نیازی نے دونوں کھلی کچہریوں میں تاجروں کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھ کر سخت ذیادتی کی جس پر تاجر سراپا احتجاج ہیں،سی پی او منیر مسعود مارتھ نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی جانب سے کھلی کچہری میں تاجروں سے ناروا سلوک کا نوٹس لیتے ہوئے اس سرگرمی کو سخت ناپسند کیا اور تاجروں کے بتائے گئے،مسائل پر خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دینے اور مزید مسائل کے حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر دیگر سینیئر پولیس افیسران بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں