7

سی پی او ملتان کا بستی ملوک اور جلالپور پیر والہ میں چائنیز کیمپ کا دورہ،سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

ملتان(کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے بستی ملوک اور جلالپور پیر والہ میں چائنیز کیمپ کا دورہ کیا، ایس ایس پی آپریشنز ملتان شائستہ ندیم اور ایس پی صدر ڈویژن احمد نواز شاہ ان کے ہمراہ تھے،پاک فوج اور رینجرز کے افسران بھی ہمراہ تھے، سی پی او ملتان نے چینی انجینیئرز کے کیمپس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،انہوں نے کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی کارکردگی دیکھی اور چینی انجینیئرز کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہدایات دیں، انہوں نے چینی باشندوں کی حفاظت پر مامور پولیس افسران کو ہدایت کی اپنی ڈیوٹی ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں،سی پی او نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعمیر وترقی کے لیے کام کرنے والے غیر ملکی باشندوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے،انہوں نے ایس پی صدر ڈویژن کو ہدایت کی کہ ان مقامات کا وقتاً فوقتاً دورہ کریں اورسکیورٹی چیک کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں