5

سی پی او ملتان کا تھانہ مظفرآباد کا دورہ،ریکارڈ،مال خانہ اور صفائی کا جائزہ

ملتان،سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے تھانہ مظفرآباد کا اچانک دورہ کیا اور فارمل انسپکشن کی,سی پی او ملتان نے تھانہ کا ریکارڈ، مال خانہ، حوالات، اسلحہ کوت اور تھانہ کی صفائی کو چیک کیا،اس موقع پر سی پی او منیر مسعود مارتھ نے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے،کرائم کنٹرول کرنے کیلئے مناسب منصوبہ بندی کے تحت کام کریں،جبکہ سی پی او منیر مسعود مارتھ نے کہا کہ کریمنل گینگز کو ٹریس کر کے ان کو گرفتار کریں اور برآمدگی کو یقینی بنائیں،اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروران اور رہائی یافتہ عادی مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں