24

شادی والے گھر سے لڑکی اغوا،اہلخانہ کا احتجاج

وہاڑی،نواحی علاقہ موضع بونگہ اعظم بستی ٹیوانہ میں شادی والے گھر سے غریب محنت کش کی لڑکی اغوا ہوگئی، تھانہ لڈن کی حدود میں مسلح ملزمان اسلحہ کے زور پر گھر میں سوئی ہوئی لڑکی کو اغوا کرتے ہوئے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان بھی لے گئے، اغوا ہونیوالی لڑکی کی پانچ دن بعد شادی ہونیوالی تھی ، ملزمان عمران ، ارشاد ، ندیم وغیرہ اسلحہ لے کر محمد سلیم نامی محنت کش کے گھر میں داخل ہوئے اور بیٹی کو اغوا کرکے لے گئے ، اہلخانہ کے مزاحمت کرنے پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، اہلخانہ کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے،مظاہرین کا کہنا ہے کہ 15پر متعد د اطلاع کے باوجود پولیس کئی گھنٹوں بعد موقع پر پہنچی ہے، تاحال پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی ہے اور نہ ہی ملزمان سے لڑکی کو بازیاب کروایا جاسکا ہے، مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے گھر میں سوئے ہوئے تمام مردوخواتین کو یرغمال بنایا اور سامان بھی لوٹ لیا ،مظاہرین نے آئی جی پنجاب ، آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں