17

شادی کر لی،شوہر سندھ میں صوبائی وزیر4 جولائی کو ان کیساتھ ترکی جا رہی ہوں،حریم شاہ

کراچی،ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے تصدیق کی کہ میری شادی ہو گئی ہے،میرے شوہر پی پی کے رکن سندھ اسمبلی، صوبائی وزیر ہیں، میرے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں،وہ چند روز میں اپنی پہلی بیوی کو راضی کر لیں گے،جب وہ راضی کر لیں گے، تو میں بتا دوں گی۔ اپنے شوہر کی اجازت سے ان کی تصویر شائع کروں گی،میرے شوپر ابھی کراچی میں ہی مقیم ہیں،بلاول بھٹو شادی تقریب میں موجود نہیں تھے۔ انہیں نہیں پتہ میرے شوہر ٹی وی ٹاک شو میں جاتے ہیں اور اسمبلی اجلاس میں شرکت بھی کرتے ہیں۔ میرے شوہر کے قریبی دوستوں کو ہماری شادی کا علم ہے۔ نکاح کراچی میں ہوا ہے۔ شوہر کے ساتھ چار جولائی کو ترکی جا رہی ہوں۔ سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی شادی کے چرچے ہیں۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے صحافیوں کے پوچھنے پر اپنے ہاتھ دکھائے اور اپنی گھڑی بھی پیش کر دی۔ شہلا رضا نے کہا نہیں معلوم حریم شاہ کی شادی کس سے ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں