26

شاہین مارکیٹ میں دکانوں کی نیلامی کے سلسلے میں تاجروں کی ہڑتال،میٹروپولیٹن دفتر کے باہراحتجاج

ملتان،شاہین مارکیٹ میں دکانوں کی نیلامی کے سلسلے میں تاجروں کی ہڑتال،میٹروپولیٹن دفتر کے باہر دھرنا دے دیا،شاہین مارکیٹ کی نیلامی کیخلاف تاجروں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس میں تاجروں کی جانب سے انتظامیہ کیخلاف نعرہ بازی کی گئی،تاجروں نے میٹروپولیٹن دفتر کے باہر دھرنا بھی دیا اور مارکیٹ میں 2 گھنٹے تک علامتی ہٹرتال کی گئی،شٹر ڈائون ہڑتال کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شاہین مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کی نیلامی سے ہمارا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔ کئی دہائیوں سے مارکیٹ میں کاروبار کررہے ہیں۔ کورونا وائرس کی باعث معاشی تنگدستی کی وجہ سے شدید پریشان ہیں۔ ان حالات میں نیلامی کے نوٹسسز معاشی سرگرمیوں میں رکاوٹ کا سبب ہیں۔ تاجروں نے حکومت سے نوٹسسز واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے اپنے موقف میں سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن اقبال خان نے کہا کہ حکومت کی پالیسی کے تحت مارکیٹ کی نیلامی کی جا رہی ہے۔ مارکیٹ ریٹ کے مطابق رینٹ اور نیلامی کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں