15

شاہین مارکیٹ کی نیلامی،تاجروں کا میٹروپولیٹن کارپوریشن آفس کے باہر احتجاج

ملتان،انجمن تاجران شاہین مارکیٹ کے تاجروں نے شاہین مارکیٹ کی نیلامی کیخلاف میٹروپولیٹن کارپوریشن آفس کے سامنے پلے کارڈ اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا،اس موقع پر صدر اسلم زاہد،جنرل سیکرٹری عزیز الرحمان، سینئر نائب صدر وسیم قریشی، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری امجد، نائب صدر نعیم غوری، سیکرٹری فنانس عابد سلیم، سیکرٹری اطلاعات آصف انصاری، محمد کلیم، شیخ یامین، محمد ذیشان، استاد مینا، شیخ نعیم، محمد انتظار، محمد سلیم، محمد ساجدرشید ودیگر شریک تھے،اس موقع پر صدر اسلم زاہد، جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن، چوہدری امجد، وسیم قریشی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سے استدعا ہے کہ وہ تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرے،انہوں نے کہا کہ کاروباری حالات بھی ابترہوچکے ہیں،بچوں کی سکول کی فیسیں ادا کرنا بھی محال ہوچکا ہے پر امن احتجاج ہمارا حق ہے جب تک شاہین مارکیٹ کی نیلامی مکمل طور پرختم نہیں ہوجاتی ہم احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے اس موقع پر نعیم غوری، عابد سلیم،محمد آصف انصاری نے کہا کہ شاہین مارکیٹ کی دکانیں اتنی تنگ ہیں کہ 4آدمیوں کاایک ساتھ بیٹھنا بھی مشکل ہوجاتاہے ایسی صورتحال میں ایک لاکھ روپے کال ڈیپازٹ اور 12ہزار روپے ماہوار کرایہ ادا کرنا غریب اور محنت کش دکانداروں کیلئے بہت مشکل ہے ہماری وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر ملتان سے اپیل ہے کہ وہ فل الفور نیلامی کے عمل کوروکیں تاکہ تاجروں کامعاشی قتل مزید نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں