25

شاہ شمس پارک میں کڈز جنگل اور پلے لینڈ بنانے کا فیصلہ،4کروڑ خرچ کیا جائیگا،لیاقت علی چٹھہ

ملتان(سٹآف رپورٹر)پی ایچ اے ملتان کا شاہ شمس پارک میں کڈز جنگل اور پلے لینڈ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے،پارک میں ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کیا جائے،شہر کے سب سے بڑے اور تاریخی پارک میں عوامی ضرورت کی تمام سہولیات مہیا کیں جائیں، پارک پر 4 کروڑ اسی لاکھ خرچ کیا جائے گا،شاہ شمس پارک شہری بہترین تفریح گاہ بنائیں گے،ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے شاہ شمس پارک کے دورہ کے موقع پر کیا ، اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے ترقیاتی کاموں بارے سیکرٹری ہاؤسنگ کو بریفنگ دی ۔ ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیر چغتائی ،ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نعیم عباس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ عروج عمران بھی موجود تھیں ۔ سیکرٹری ہاؤ سنگ نے ٹھیکیدار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کام میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ معیاری کام کو ترجیح دی جائے ۔ پارک کے داخلی اور خارجی راستوں ، گزیبوز اور ٹریکس کو خوبصورت بنایا جائے ۔ لینڈ سیکپنگ پر بھر پور توجہ دی جائے ۔ پارک کو شہر کی عوام کے لیئے خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ جدید خطوط پر استوار کریں گے ۔ ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا کہ پارک میں ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کر لیں گے ۔ پارک کو جدید انداز سے بحال کر رہے ہیں ۔ پارک میں بچوں اور خواتین کے لیئے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں ۔پارک میں واش رومز اور پانی کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں