10

شاہ محمود سے قطر کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)نیویارک میں شاہ محمود قریشی اور قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان میں ملاقات ہوئی جس میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا،ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی،دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور افغانستان کیلئے عالمی سطح پر عملی اقدامات بڑھانے پر زور دیا، شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں قیام امن کیلئے قطر کی کاوشوں کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں