16

شاہ محمود قریشی سے تحریک انصاف ملتان کے رہنماؤں کی ملاقات

ملتان،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان کو دئیے گئے 27 نکات میں سے 26 نکات پر بھرپور انداز میں عمل کیا گیااس کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے،پاکستان بہت جلد گرے لسٹ سے نکل جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی صدر تحریک انصاف ملتان چوھدری خالد وڑائچ اور سیکرٹری اطلاعات عامر انور قریشی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس اس کے علاؤہ اور بھی متبادل آپشن ہیں اس پر بھی غور کیا جائے گا۔ پچھلے 2 سالوں سے بھارت مظلوم کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے جب تک بھارت دوبارہ سے مقبوضہ کشمیر کو 5اگست والی پوزیشن پر نہیں لاتا اس سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔ بھارت کے 5 اگست 2019 والے تمام اقدامات غیر آئینی ہیں اور اب صرف مودی اپنی خفت و شرمندگی مٹانے کیلئے اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے تو پاکستانی حکومت و عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے انکی آواز ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے اور انشااللہ انکو آزادی دلوا کر رہیں گے۔ حکومت نے عوام دوست بجٹ دیکر لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں میگا پراجیکٹس شروع ہو چکے ہیں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ علیحدہ صوبے کی طرف ایک ٹھوس قدم ھے۔ اپوزیشن کے پاس اب کہنے کو کچھ نہیں رہا اس لئے الزام تراشیوں پر اتر آئے ہیں،پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر اوپر لایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں