14

شجاع آباد میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی پر 4 گودام سیل،ایک ملزم گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے کھاد کی گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف ایک اور میگا کریک ڈاؤن کیا،کریک ڈاؤن کے دوران شجاع آباد میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی پر 4 گودام سیل کردئیے گئے،جبکہ جلالپور کھاکھی میں ڈیلر کے گھر سے 1 ہزار بوری کھاد برآمد کرکے ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا،ڈپٹی کمشنر کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ناصر شہزاد ڈوگر نے محکمہ زراعت کے ہمراہ آپریشن کی قیادت کی،جلالپور کھاکھی میں ذخیرہ اندوزی کی اطلاع ملنے پر ڈیلر غلام یاسین کے گھر سے کھاد کی ایک ہزار بوری برآمد کی گئی،غلام یسین سمیت دیگر ذخیرہ اندوزوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،اے سی شجاع آباد نے بتایا کہ کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے کھاد کا ایک ذرہ ذخیرہ نہیں ہونے دینگے،ڈپٹی کمشنر نے کھاد مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کا ٹاسک دیا ہے،غلام یاسین کے گھر سے 30 لاکھ سے زائد مالیت کی کھاد قبصے میں لے لی گئی ہے،جبکہ دیگر تمام 4 گودام سیل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں