12

شجاع آباد پولیس،شہری کی فصل پر زہریلا کیمیکل کا چھڑکاو کرنے پر2 نامزد اور 4 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)صدر شجاع آباد پولیس نے شہری کی فصل پر زہریلا کیمیکل کا چھڑکاو کرکے تباہ کرنے کے الزام میں دونامزد اور چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،تفصیل کے مطابق گلشان علی نے پولیس کو بتایا کہ اطلاع ملی کہ کچھ لوگ اسلحہ کے زور پر میری فصل پر زہریلا کیمیکل چھڑکاو کرکے تباہ کررہے ہیں,موقع پر پہنچاتو دیکھا کہ ملزمان ندیم،عبدالحمید اپنے چارنامعلوم افراد کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر مشینیں ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے زہریلا سپرے کررہے تھے ملزمان کو منع کیاتو دھمکیاں دینا شروع کردی کہ اگر پاس آئے تو گولیوں سے چھنی کردوں گا اور فرار ہوگئے،ملزمان کی وجہ سے 80ہزار کی فصل تباہ ہوگئی،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں