9

شجاع آباد،حق مہر کی کڑی شرط دولہا دولہن سے ہاتھ دھو بیٹھا،جھگڑا ہونے پر دولہا سمیت متعدد افراد زخمی

شجاع آباد(نمائندہ پی این این اردو)حق مہر کی کڑی شرط دولہا دولہن سے ہاتھ دھو بیٹھا،سیکڑوں افراد پر مشتمل بارات دولہن کے بغیر واپس باراتیوں اور دولہن والوں میں لڑائی دیگ کے چمچے کلہاڑیاں چل گئیں دونوں پارٹیوں کے دولہا سمیت متعدد افراد زخمی دولہن والوں نے باراتیوں سے دولہن کے لیے لایا گیا 2تولہ طلائی زیورات ہزاروں روپے کے ہار بھی چھین لیے،دولہا زخمی حالت میں تھانے پہنچ گیا ، تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا دولہا والوں کا احتجاج تفصیل کے مطابق ٹھٹھ مخدوم پور سے بشیر احمد اپنے بیٹے ندیم کی بارات بستی کمبرنی محمدشفیع کے گھر لیکر پہنچا دولہا ندیم پنڈال میں ڈھول کی تھاپ پر داخل ہوا نکاح پر دلہن والوں نے حق مہر میں 10لاکھ روپے اور دس ہزار روپے ماہانہ خرچ لکھوانے کی ضد کی جس پر دولہا سمیت اس کے رشتہ دار نہ مانے اور دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا دولہن والوں نے دولہا سمیت باراتیوں پر دیگ کے چمچے اور کلہاڑیوں سے حملہ کردیا جس سے دولہا ندیم اس کاوالد بشیر ’رشتہ دار حافظ محمداسماعیل‘ نازیہ بی بی‘بشیر احمد زخمی جبکہ دلہن والوں کی طرف سے دلہن کا والد شفیع محمد‘ غلام مصطفی‘ نذر احمد‘ محمد اصغر شدید زخمی ہوگئے حق مہر کی کڑی شرط کی وجہ سے دولہا دلہن سے ہاتھ دھو بیٹھا اور زخمی حالت میں تھانہ صدر پہنچ گیا جبکہ باقی زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیاگیا تھانے صدر پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہ کیا جس دولہا نے اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں