17

شریف دربار کے مسخرے مفرور آقاؤں کی کرپشن کے دفاع پر مامور ہیں،شہباز گِل

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ شریف دربار کے مسخرے مفرور آقاؤں کے کرپشن کی دفاع پر مامور ہیں،3 سال گزر گئے لیکن دوائی کے بہانے مفرور واپس نہیں آیا،ان خیالات کااظہار انہوں نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر اپنے ردعمل میں کیا،ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ 30 سال ملک لوٹنے والے 3 سال کا حساب مانگ رہے ہیں،3 سال گزر گئے لیکن دوائی کے بہانے مفرور واپس نہیں آیا،ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ 3 سال گزر گئے لیکن کرپٹ شریف اور چوری میں شریک درباری کرپشن کا جواب نہ دے سکے،شریف دربار کے مسخرے مفرور آقاؤں کے کرپشن کے دفاع پر مامور ہیں،انہوں نے کہا کہ احتساب سے فرار چاہنے والوں کے نزدیک 20 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ عظیم کامیابی ہے،نالائق اعظم نے 5 سال میں برآمدات صفر فیصد بڑھا کر کارنامہ انجام دیا،وزیراعظم عمران خان نے ڈوبتی معیشت کو نہ صرف سہارا دیا بلکہ درست سمت میں گامزن کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں