20

شعبہ ٹریفک اینڈ ٹرانسپوٹیشن ایم ڈی اے کی ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم سے ملاقات،جاری اور تکمیل شدہ پراجیکٹس بارے بریفنگ

ملتان(سٹاف رپورٹر)شعبہ ٹریفک اینڈ ٹرانسپوٹیشن ایم ڈی اے کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کو بریفنگ پیش کی گئی،ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ ٹرانسپوٹیشن چوہدری محمد اصغر نے ہاؤس کو بریفنگ پیش کی،قیصر سلیم کو ایم ڈی اے کے جاری اور تکمیل شدہ قلیل اور طویل مدتی پراجیکٹس کے بارے میں بریف کیا گیا،جبکہ ایم ڈی اے کے سلف انکم ترقیاتی پروگراموں بارے میں بھی تفصیل سے بتایا گیا،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا کہ ایم ڈی اے کے کنٹرولڈ علاقہ جات میں جن چوکوں پر ٹریفک مسائل کے ایشو ہیں ان کو ری ڈیزائن کیا جائے اور ملتان شہر کے تنگ مین روڈز کو چوڑا کرنے کیلئے شعبہ ٹریفک اینڈ ٹرانسپوٹیشن اپنی سفارشات تیار کرے،انہوں نے کہا کہ ایسے تمام چوک اور روڈز جن کو کھلا کرنے کیلئے لینڈ ایکوزیشن پراسس کی مداخلت نہیں ہے ان پر فوری عملدرآمد کر نے کے اقدامات کئے جائیں،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا کہ تمام ڈائریکٹرز اپنے اپنے شعبہ جات میں خالی پوسٹوں کی لسٹیں تیار کر کے فوری طور پرشعبہ ایڈ منسٹریشن میں بھجوائیں تا کہ گورننگ باڈی سے منظوری کے بعد سمری گورنمنٹ کو بھیجی جا سکے،اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عارف ضیاء گجر،ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ ٹرانسپوٹیشن چوہدری محمد اصغر،ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ طاہر شاہ، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ راؤ ذکا الرحمان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ ٹرانسپوٹیشن محمد علیم ماجد و دیگر سٹاف شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں