8

شہباز شریف سیڑھیوں سے گر کر زخمی، ڈاکٹرز کی آرام کی ہدایت

لاہور(بیورو رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہبازشریف گھر کی سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگئے، طبی معالجین نے معائنہ کیا اور آرام کی ہدایت کر دی،تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف گھر کی سیڑھی سے پھسل کر زخمی ہو گئے، وہ ایک بار پھر گرنے کے باعث کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے، ان کے طبی معالجین نے معائنہ کیا اور ایکسرے لئے جبکہ طبی معائنے کے بعد ڈاکٹرز کا شہبازشریف کو آرام کا مشورہ دیدیا،ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو دو ہفتے کےلئے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے، انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیوں معطل کر دیں جبکہ انہوں نے جلد صحت یابی کےلئے دعا کی اپیل کردی،دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور نائب صدر مریم نواز نے شہبازشریف کو ٹیلی فون کیا اور انکی خیریت دریافت کی،ذرائع کے مطابق نوازشریف نے شہبازشریف کو مکمل آرام اور صحت کا خیال رکھنے کی ہدایت کر دیا، نوازشریف نے شہباز کے طبی معالجین سے بھی رابطہ کیا اور انہیں شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ اور ایکسرے رپورٹ سے تفصیلات آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں