12

شہباز شریف نے اپنے خون پسینے سے پنجاب کو سنوارا،مریم اورنگزیب

لاہور(بیورو رپورٹ)مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے اپنے خون پسینے سے پنجاب کو سنوارا، عمران صاحب شہباز شریف کے بغض اور حسد میں دماغی مریض بن چکے ہیں،مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ ہر جھوٹا الزام لگایا گیا، دو دو دفعہ گرفتار کیا گیا، تمام انکوئیری ہو چکی، شہباز شریف کے لگائے ہر منصوبے اور ذاتی معاملات کی تفتیش ہو چکی، مگر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہوئی، انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نے پہلے نیب نیازی گٹھ جوڑ کو استعمال کیا اور وہی کیس ایف آئی کے حوالے کر دئیے ہیں، گھر کے ہر فرد کا احتساب ہو چکا، مگر کرپشن ثابت نہ ہو سکی،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران بزدار برادران عوام کو کچھ دینے نہیں بلکہ عوام کا آٹا، چینی، بجلی، دوائی، گیس لوٹنے آئے ہیں، شہباز شریف نے دس سال میں کھربوں کے منصوبے لگائے اور ایک ایک پائی کا حساب دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں