6

شہباز شریف نے مریم نواز کو سائیڈ لائن کر دیا،لیگی ترجمانوں میں پھوٹ پڑگئی

لاہور(بیورو رپورٹ)فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے مریم نواز کو سائیڈ لائن کر دیا، ن لیگ کے ترجمانوں میں پھوٹ پڑ گئی، ن لیگ فیصلہ نہیں کر پا رہی ترجمان کس کو لگانا ہے، ان کے ترجمان آل شریف کی طرح ہوچکے ہیں،پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مصداق ن لیگ کے ترجمان نے پریس کانفرنس کی، پچھلے 15 یا 20 روز سے پنجاب حکومت کی آڈٹ رپورٹ کے پیراز آگئے، ان آڈٹ پیراز کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا تھا،فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے 10 سالہ اقتدار میں ہونے والے آڈٹ کا ذکر کروں گا، 2008 سے 2009 کی آڈٹ رپورٹ میں 257 آڈٹ پیراز تھے، ان پیراز میں بتایا گیا کہ 522 ارب روپیہ خادم اعلیٰ کے دور میں کرپشن ہوئی، ہر سال کے دوران سینکڑوں ارب روپوں کے آڈٹ پیراز سامنے آتے رہے، ن لیگ دور کی 10 سالہ آڈٹ رپورٹ میں بے قاعدگیاں پائی گئیں، آڈٹ رپورٹ بھی ن لیگ کے دور میں ہی بنی، عثمان بزدار دور کے پہلے سال 25 ارب روپے کی ریکوری کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں