27

شہباز شریف کی ایف آئی اے میں پیشی،ن لیگ کے کارکنان اظہار یکجہتی کیلئے لاہور جائینگے

ملتان،ن لیگ کے صدر و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کل منگل بوقت صبح 9 بجے ریجنل آفس ایف آئی اے ریگل چوک نزد مسجد شہدا لاہور انکوائری کے سلسلے میں پیش ہوں گے،ان کے ساتھ یک جہتی کے لئے ملک بھر سے عہدے دار و کارکن لاہور پہنچیں گے،اس حوالے سے ملتان ڈویژن کے چاروں اضلاع،ملتان،خانیوال،لودھراں،وہاڑی کے کارکناں بھی لاہور جائیں گے،صدر ن لیگ ملتان ڈویژن شیخ طارق رشید،سیکرٹری جنرل ملتان سعد خورشید خان کانجو،سیکرٹری اطلاعات و نشریات ملتان ڈویژن عمر فاروق بھٹی کے مطابق ملتان سے کارکنوں کی بڑی تعداد کل لاہور پہنچ جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں