15

شہباز شریف ہسپتال میں 3 روزہ پولیو مہم کا افتتاح،قطرے پلانے سے انکار کرنیوالے والدین کیخلاف کارروائی کی جائیگی،ڈی سی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ پولیو مہم کو 100 فی صد کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے اس سلسلے میں پولیو مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگی جبکہ 24 ستمبر کو فالو اپ چلایا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہباز شریف ہسپتال میں 3 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو پولیو قطرے پلاکر مہم کا باضابطہ آغاز کیا،افتتاحی تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی سمیت ضلعی حکام بھی شریک تھے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ 3 روزہ مہم کے دوران ساڑھے 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،پولیو قطرے پلانے سےانکار کرنے والے والدین کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی،عامر کریم خان نے کہا کہ بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے گھر گھر مھم کامیاب بنائیں گے،اس سلسلے میں جنرل بس سٹینڈ سمیت عوامی مقامات پر پولیو کیمپ بھی قائم کئے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچوں کو قطرے پلائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں