14

شہراولیا میں ڈکیتی کی وارداتیں،پولیس ڈاکووں کو پکڑنے میں ناکام

ملتان،شہر اولیا میں ڈکیتی کی وارداتیں روز بروز بڑھنے لگی،پولیس ڈاکوؤں کو پکڑنے میں ناکام شہری لٹنے لگے،ڈیہڑ چوک اور جلالپور پیر والہ کے علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں،نامعلوم ڈاکو نقدی،دو تولہ سونا اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے،ڈیہڑ چوک کے علاقے سے مظفر نامی شخص سے ڈاکو 15 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرارہوگئے،جبکہ جلالپور پیر والہ کے علاقے سے محمد اعجاز نامی شخص سےڈاکو 50ہزار نقدی روپے اور 2 تولہ سونا لے کر فرار ہوگئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں