21

شہریوں کا ڈیٹا چوری، سیلیکون سے فنگر پرنٹ کی کاپی تیار کرکے سمیں فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ گلگشت نے شہریوں کا ڈیٹا چوری کرنے اور سیلیکون سے ان کے فنگر پرنٹ کی کاپی تیار کر کے سمیں فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا،ملزم کی شناخت عابد حسین ولد عاشق حسین قوم بھٹی سے ہوئی ہے،ملزم محلہ شیر خان النگ دہلی گیٹ کا رہائشی ہے،ملزم کو سیداں والا بائی پاس کے قریب سے سمیں فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا،ملزم کے قبضے سے 400 سے زائد شہریوں کے سیلیکون سے تیار کئے گئے فنگر پرنٹس کی کاپیاں، 800 سمیں، 5 بائیو میٹرک مشینیں اور متعدد دیگر ڈیوائسز برآمد کر لیں گئی،ملزم ان جعلی سلیکون انگوٹھے کے ذریعے موبائل فونز کی سمیں ایشو کر رہا تھا،ملزم عابد حسین کو گرفتار کر کے نیٹ ورک کے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہے ہیں،گلگشت پولیس نے پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں