13

شہریوں کی معلومات کیلئےغیر قانونی اور غیر منظور شدہ ہاؤسنگ کالونیوں کو مشتہر کریں،ڈی جی قیصر سلیم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کہا ہے کہ شہریوں کی معلومات کیلئے غیر قانونی اور غیر منظور شدہ ہاؤسنگ کالونیوں کو مشتہر کریں، شہر کی اہم چوراہوں اور مین روڈ پر پینافلیکس اور بینرز لگائیں،تاکہ شہری ان غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں اپنی جمع پونجی ضائع نہ کریں،انہوں نے مزید کہا کہ جن غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو ایم ڈی ا ے بائی لاز کو مد نظر رکھتے ہوئے جرمانے کی صورت میں ریگولرائز کیا جاسکتا ہے،اس کے لئے اقدامات کریں،ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹرجنرل ایم ڈی اے نے ڈائریکٹرز کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں کیا،ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ فاطمہ جناح کے انٹری گیٹ تجاوزات سے پاک کریں،وہاں پر موجود مستقل تجاوزات کو فوری طور پر گرائیں،فاطمہ جناح کی سکیورٹی سخت کریں تاکہ غیر متعلقہ افراد اور غیر ضروری بیرونی ٹریفک کا داخلہ بند ہو، انہوں نے ہدایت کی کہ فاطمہ جناح ٹاؤن سے ملحقہ پرائیویٹ آبادی کا داخلہ بند کیا جائے اور ٹاؤن میں پرائیویٹ کمرشل سر گرمیوں کا قلع قمع کیا جائے، ڈائریکٹر جنرل نے ان تمام احکامات پر فوری عمل درآمد کر کے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی،انہوں نے ڈائریکٹر انجینئرنگ غلام نبی، ڈائریکٹراسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ طاہر شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی کو ہدایت کی کہ آپس میں مکمل ہم آہنگی کے ساتھ ایک ہفتے میں ٹاسک مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں،اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے عارف ضیاء گجر، ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن شاکر عباس بزدار،ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ چوہدری محمد اصغر، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ طاہر شاہ، ڈائریکٹر انجینئرنگ غلام نبی، ڈائریکٹر اربن پلاننگ خواجہ وقاص و دیگر آفیسران شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں