28

شہری حدود میں گندگی پھیلانے پر3 بھانے سیل،مالکان کیخلاف مقدمات درج

ملتان،کمشنر ملتان جاوید اختر محمود کے حکم پر شہری حدود میں بھانوں کیخلاف کارروائی کی گئی،میٹروپولیٹن کارپوریشن کی پرانا شجاع آباد،بلال چوک کے اطراف بھانوں کیخلاف آپریشن کیا گیا،کارروائی کے دوران 3 بھانے سیل، بھانہ مالکان کو جرمانے اور متعدد مقدمات درج کئے گئے،سی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن اقبال خان نے کہا کہ متعدد بار تنبیہ کے باوجود بھانے شہری حدود سے منتقل نہ کرنے والے مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی،شہری حدود میں بھانے تعفن اور گندگی کا سبب بن رہے تھے،سیٹیزن پورٹل پر اہل علاقہ کی شکایت پر کارروائی کی گئی،بھانوں کا گوبر اور غلاظت سیوریج سسٹم کو تباہ کررہا ہے،شہری حدود میں بھانوں کیخلاف آپریشن میں تیزی لائی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں