10

شہری سے رقم لیکر فرار ہونیوالے 5 نوسربازوں کیخلاف مقدمہ درج

ملتان،بستی ملوک پولیس نے شہری سے نوسربازی کرتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد رقم لیکر فرار ہونے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،تفصیل کے مطابق محمد عمران نے پولیس کو بتایا کہ ڈیڑھ ماہ قبل میرا انور خان کے ساتھ سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا جس نے مجھے ہیرے خرید کرنے کاکہا میں ہیرے خریدنے اڈالاڑ پہنچا،جہاں ملزم انور خان نے اپنے دیگر ساتھیوں نورمحمد،اعجاز دونامعلوم کے ہمراہ مجھے زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھالیا اور میری رقم 1لاکھ18ہزار چھین کر ریڈیواسٹیشن کے قریب اتار کر فرارہوگئے،پولیس نے نوسربازملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں