10

شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ملزم کی عبوری ضمانت پرسماعت 24 اگست تک ملتوی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے معمولی رنجش پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء بحث کے لئے 24 اگست تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت میں ملزم سلطان وغیرہ نے ضمانت کی درخواست قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ مخدوم رشید نے رواں سال مقدمہ نمبر 662 درج کیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے معمولی تنازع کی بنیاد پر شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا تاہم ملزم نے گرفتاری کے ڈر سے ضمانت دائر کی اور کہا کہ وہ بے قصور ہے مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں