6

شہر سلطان میں دو سمگلرز گرفتار،15 کلوگرام منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس نے شہر سلطان میں بڑی کارروائی کرکے منشیات سگلنگ نیٹ ورک سے منسلک دو سمگلرز گرفتار کرلئے،گرفتار سمگلرز سے 15 کلوگرام منشیات بھی بر کرلی گئی،اینٹی نارکوٹکس فورس کا کہنا ہے کہ ملزمان مجاہد اور شوکت بلوچستان سے منشیات سمگل کرتے تھے،اینٹی نارکوٹکس فورس نے بتایا کہ دوران کارروائی ملزمان کا موٹرسائیکل بھی قبضے میں لے لیا گیا،دونوں ملزمان منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے، ملزمان جنوبی پنجاب میں منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث تھے،اینٹی نارکوٹکس فورس نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی جاری ہے،انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں خصوصی ٹیمیں کام کررہی ہیں،اینٹی نارکوٹکس فورس نے بتایا کہ منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ ہر حال میں ختم ہوکررہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں