6

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی آج 94 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے

لاہور(بیورو رپورٹ) شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن مرحوم کی 94 ویں سالگرہ آج 18جولائی کو منائی جا رہی ہے،دنیائے غزل کے شہنشاہ مہدی حسن اٹھارہ جولائی سن انیس سو ستائیس میں پیدا ہوئے، انہوں نے انتھک محنت اور لگن سے فن غزل میں دنیا بھر میں اعلیٰ مقام بنایا،مہدی حسن بھارتی ریاست راجستھان کے ایک گاؤں لونا میں پیدا ہوئے تھے ۔ اُن کے والد اور چچا دُھرپد گائیکی کے ماہر تھے اور مہدی حسن کی ابتدائی تربیت گھر ہی میں ہوئی۔ خود اُن کے بقول وہ کلاونت گھرانے کی سولہویں پیڑھی سے تعلق رکھتے تھے،انہوں نے موسیقی کی تربیت اپنے والد استاد عظیم خان اور اپنے چچا استاد اسماعیل خان سے حاصل کی، جو کلاسیکل موسیقار تھے۔ 1947ء میں مہدی حسن اہل خانہ کے ساتھ ہجرت کر کے پاکستان چلے گئے اور محنت مزدوری کے طور پر سائیکلیں مرمت کرنے کا کام شروع کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں