22

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر پارلیمنٹ ہائوس میں کیک کاٹا گیا

قائد حزب اختلاف سینٹ سینیٹرسید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ بی بی شہید محترمہ بینظیر بھٹوایک عظیم اور مدبرلیڈر تھی،جنہیں بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے،ان کی شہادت سے جو خلاءپیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہو سکتا،انہوں نے مزید کہا کہ پورا ملک ان کی کمی کو شدت سے محسوس کر رہا ہے،سیدیوسف رضا گیلانی نے بی بی شہید کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی بی شہید نے ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں،بی بی شہید نے خواتین کسانوں ،مزدوروں اور ہر طبقے کی ترقی و خوشحالی کےلئے دن رات محنت کی،انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں بی بی شہید کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹے اور دعائے مغفرت کی جارہی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لئے بیشمار قربانیاں پیش کی،بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں دیگر سینیٹرز کے ساتھ کیک کاٹا اور اس موقع پر مرحوم سینیٹر عثمان خان کاکڑ کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔
تقریب میں سینیٹرز فاروق ایچ نائیک، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان، بہرہ مند خان تنگی، رخسانہ زبیری، شمیم آفریدی، ڈاکٹرسکندر مندرو،انور لال دین، امام دین شوقین، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف و دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں