7

شہید نے نظیر بھٹو کی 68ویں سالگرہ کی تقریب

ملتان
پاکستان پیپلز پارٹی جنو بی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو بحرانوں سے نکالا لیکن ریاست مدینہ کے دعویداروں نے سیاسی و معاشی اور قرضوں کے بحرانوں میں دھکیل دیا حالیہ بجٹ غریب قوم کو مزید زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنی جان تک قربان کردی لیکن ان کے مشن کو پورا کرنے کے لئے ایک ایک کارکن قائد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اپنا کردار ادا کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی ضلع ملتان کے زیراہتمام ضلعی صدر میاں کامران عبد اللہ مڑل کی رہائش گاہ پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 68ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں ضلعی صدر میاں کامران عبد اللہ مڑل، جنرل سیکریٹری راؤ ساجد علی، ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد یسین نے بھی خطاب کیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ رضوان عالم،میاں کامران عبداللہ مڑل،راؤ ساجد علی اور چوہدری محمد یاسین نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریبوں اور مظلوم طبقات کے حقوق کی بات کی اور آج بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پیپلز پارٹی واحد سیاسی و عوامی جماعت ہے جو ملک کو سنگین بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے کیونکہ موجودہ حکمرانوں نے ملک وقوم کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے آج پیپلز پارٹی کا ایک ایک جیالا کارکن اس بات کا عہد کرتا ہے کہ وہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کے لئے قائد بلاول بھٹو زرداری کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرے گا اور کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے تقریب میں ٹکٹ ہولڈر کشمیر محمد حفیظ بٹ، رابطہ سیکرٹری ضلع ملتان عبد الرؤف لودھی، ملک ندیم صدرپی وائی او ملتان ڈویژن،سینیئر نائب صدر علماء مشائخ ونگ جنوبی پنجاب مرزا نذیر بیگ، سینیئر نائب صدر شعبہ خواتین جنوبی پنجاب راضیہ رفیق، شبانہ گل سمیت دیگر کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں