13

شیخوپورہ،بس الٹ گئی ،4افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

شیخوپورہ(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار بس بے قابو ہو کر الٹ گئی،جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے مانانوالہ میں تیز رفتار بس بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے،ریسکیو کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اور بس ڈرائیور بھی جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ہے، ریسکیو نے 30 زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں