8

شیخ رشید کا آزاد کشمیر کی سیاست میں حصہ لینے کا اعلان

راولپنڈی،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کشمیریوں میں مروں گا تو آپ کو پتہ لگے گا کہ کشمیر کیلئے میری کیا قربانی ہے یہاں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سے آزاد کشمیر کی سیاست میں میں بھی حصہ لینے کا اعلان کرتا ہوں میں نے کشمیر میں سیاست کی تھی عمران خان کے امیدوار کی حمایت میں پنڈی کی جائیداد نیلام کرونگا،آج پاکستان میں کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا،وزیر داخلہ نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ عمران خان میری بات سنتا ہے عمران خان کے ساتھ آزاد کشمیر جا رہا ہوں عمران خان نے مجھے سب سے اہم وزارت دی ہے،مجھ سے عہد کریں کشمیر میں بلے کے نشان پر ووٹ کاسٹ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں