13

صادق آباد،ہندو خاندان بھر چونڈی پیر کے ہاتھ پر دائرہ اسلام میں داخل

ڈہرکی،ڈہرکی میں صادق آباد کا رہائشی ھندو خاندان نے بھرچونڈی پیرکے بدست کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے، اس سلسلے میں پنجاب کے علاقے صادق آباد کا رہائشی ھندو سومار اپنے بیوی اور چار بچوں سمیت بھرچونڈی پیر میاں جاوید کے پاس پہنچ گئے اور پورے خاندان سمیت کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے، نو مسلم خاندان کے سربراہ سومار کا اسلامی نام محمد سومار جبکہ بیوی موراں کا اسلامی نام مریم بی بی، بیٹی نجو جی کا اسلامی نام نجمہ بی بی، بیٹا مٹھو کا نام غلام مجبتیٰ، دوسرے بیٹے پردیسی کا اسلامی نام غلام مرتضیٰ اور تیسرے بیٹے اشوک کما کا نام غلام مصطفی اسلامی نام رکھا گیا، اس موقع پر نو مسلم محمد سومار نے کہا کہ ہم اسلام سے متاثر ہوکر بھرچونڈی پیر میاں جاوید کے بدست کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوئے ہیں، ہم پر کسی بھی قسم کا کوئی دبائو نہیں ہے اپنی مرضی سے مسلمان ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ہمارے کچھ رشتہ دار مسلمان ہوئے اس لئے ان سے متاثر ہوکر ہم بھی مسلمان ہوئے ہیں، ا دوسری طرف بھرچونڈی پیر میاں جاوید احمد قادری نے کہا کہ بھرچونڈی شریف میں کبھی غیر مسلم کو زبردستی مسلمان نہیں کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں